ارسال کریں
امام رضا(ع) عالمی نیٹ ورک آستان قدس رضوی سے وابستہ ایک تخصصی میڈیا ہے جو عربی زبان میں ٹرانسمیشن اور مواد پیش کرتا ہے ،یہ عالمی نیٹ ورک متعدد بین الاقوامی چینلز کے ذریعے ڈیجیٹل اسپیس میں ایکٹیو ہے ،اس نیٹ ورک کا مقصد اسلامی طرز زندگی کے نمونوں کوخصوصاً امام رضا(ع) کی تعلیمات کو جوانوں اور بزرگوں کے لئے تبلیغی اور تعارفی انداز میں تیار کر کے نشر و اشاعت کرنا ہے
Objectives of the Network
عالم اسلام میں امت مسلمہ کے رہب اور ولی کے عنوان سے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی سیرت کے ذریعہ اسلام ناب کی تعلیمات اور ثقافت کو بیان کرنا اور فروغ دینا
بین الاقوامی ناظرین و سامعین کے ساتھ رابطے کے دائرہ کار کو وسیع کرنا
شیعوں کے دنیا میں سب سے بڑے حرم کی جانب سے دی جانے والی خدمات کا تعارف
عالم اسلام میں آستان قدس رضوی نے جو بنیادی موضوعات انتخاب کئے ہیں جیسے زیارت، وقف و نذر،امتِ واحد اور مزاحمتی محاذ وغیرہ سے متعلق گفتگو کو تقویت دینا
امام رضا(ع) عالمی نیٹ ورک نے اپنی حکمت عملی اور اشاعتی مواد کو آئمہ معصومین (ع) کی تعلیمات کو فروغ دینے اور ان کے مشن کو زندہ رکھنے کے مقدس فریضے کی انجام دہی پر استوار کیا ہے اور اپنے ناظرین و سامعین تک ’’امر اہلبیت(ع)‘‘ کی خوبصورتیوں کو پہنچانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے ۔
اسی طرح حضرت امام علی رضا(ع) کی سیرت اور فرامین کے علاوہ امام ہشتم کی تعلیمات پر مبنی بین المذاہب مکالمے بھی شامل ہیں اور نیٹ ورک کا مواد اور فکری جہت امام رضا(ع)کی روش کے مطابق ہے
اپنا نام درج کریں تاکہ آپ کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں زیارت کی جائے